انتخابی نتائج مسترد،جی ڈی اے کا دھرنا دینےکااعلان 

انتخابی نتائج مسترد،جی ڈی اے کا دھرنےکااعلان 
کیپشن: انتخابی نتائج مسترد،جی ڈی اے کا دھرنےکااعلان 

 ویب ڈیسک:عام انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہوئے جی ڈی اے کے سربراہ صدرالدین شاہ راشد( پیر  پگاڑا )نے 16فروری کو حیدر آباد بائی پاس پردھرنا دینے کااعلان کردیا۔
جی ڈی اے سربراہ پیر پگاڑا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی اور نتائج تبدیل آر او نے نہیں بلکہ کسی اور نے کیے۔یہ ریاست مخالف اور 1971کی طرح کے انتخابات تھے، اُس وقت شیخ مجیب کے پاس ایک سو سات سیٹس تھی جبکہ بھٹو صاحب کے پاس 60 سیٹس تھیں اور مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا۔
پیرپگارا نے کہا کہ ’مجھے الیکشن سے پہلے کسی دوست نے مشورہ دیا کہ جی ڈی اے ختم کردو، جس پر میں نے انکار کیا تو مجھے پیش کش کی گئی کہ زرداری صاحب کے ساتھ الائنس بنا لو تو فنکشنل لیگ کی سیٹیں مل جائیں گی اور اگر ایسا نہ ہوا تو جی ڈی اے کے سامنے صفر جبکہ ایم کیو ایم کے سامنے 15 لکھا ہوا ہے‘۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما صفدر عباسی نے بتایا کہ الیکشن میں دھاندلی اور نتائج تبدیلی کے خلاف جمعے کو 11 بجے حیدر آباد بائی پاس پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، ہم اس اسمبلی کو قبول نہیں کریں گے۔