قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی 

قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی 
کیپشن: قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی 

ویب ڈیسک:8فروری کو ہونیوالے عام انتخابات کے نتیجے میں قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کی پوزیشن واضح ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے انتخابی نتائج میں آزاد امیدوار با93 سیٹوں کیساتھ بازی لے گئے، ن لیگ کا75سیٹوں کیساتھ دوسرا نمبر،پیپلز پارٹی 54 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، ایم کیو ایم پاکستان نے 17، دیگر آزاد 8، جے یو آئی علمائے اسلام 4، آئی پی پی اور بی این پی نے 2، 2 سیٹیں جیتیں۔
 پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ ضیا، نیشنل پارٹی، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی اور مجلس وحدت المسلمین کے حصے میں ایک ایک نشست آئی۔