ویب ڈیسک: انتخابی نتائج کے بعد سیاسی بے یقینی سے سرمایہ کار پریشان، انٹراور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/l24f9PI69c#SBPExchangeRate pic.twitter.com/mVBiiMalRs
— SBP (@StateBank_Pak) February 12, 2024
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 5پیسے مہنگا،279روپے28پیسےسے بڑھ کر 279روپے33پیسے پربند ہوا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 18پیسے کے اضافے سے 281روپے 19پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
واضح روے کہ انتخابی نتائج کے بعد سیاسی بے یقینی سے سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 2کھرب 64ارب روپے ڈوب گئے۔
حکومت سازی سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل برقرار رہا جس سے انڈیکس کی 62000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی۔
مندی کے سبب 85 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 2 کھرب 64 ارب 52 کروڑ 29 لاکھ 398 روپے ڈوب گئے۔ انتخابات میں غیر متوقع نتائج کی روشنی میں مخلوط حکومت کے ممکنہ قیام سے پاکستان کو درپیش اقتصادی نوعیت کے چیلنجز سے نمٹنے اور اصلاحات کا عمل ممکنہ طور پر متاثر ہونے جیسے خدشات سے کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کے بادل چھائے رہے۔