اسٹیو کربی کراچی کنگز کے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر

اسٹیو کربی کراچی کنگز کے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر
کیپشن: اسٹیو کربی کراچی کنگز کے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر

 ویب ڈیسک: اسٹیو کربی پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں کراچی کنگز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بن گئے۔
اسٹیو کربی نا صرف زمبابوے کی قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ہیں بلکہ اس کے ساتھ زمبابوے کرکٹ کے پاتھ وے ڈیولپمنٹ پروگرام کے سربراہ بھی ہیں۔
اسٹیو کربی 17 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔ اس سے قبل اسٹیو کربی سمرسیٹ کاؤنٹی، ڈربی شائر کاؤنٹی کے بولنگ کوچ اور مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔
 بطور کھلاڑی اسٹیو کربی کاؤنٹی کرکٹ میں یارکشائر، گلاسٹرشائر، اور سمر سیٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔