خوبصورتی نے کیرئیرپرمنفی اثر ڈالا،مومنہ اقبال

خوبصورتی نے کیرئیرپرمنفی اثر ڈالا،مومنہ اقبال
کیپشن: خوبصورتی نے کیرئیرپرمنفی اثر ڈالا،مومنہ اقبال

ویب ڈیسک:  اداکارہ مومنہ اقبال کاکہنا ہے کہ کیرئیر میں خوبصورتی نے کوئی خاص مدد نہیں کی بلکہ خوبصورتی نے زیادہ تر کیرئیر پر منفی اثر ہی ڈالا ہے۔
 اداکارہ مومنہ اقبال کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  اسکول سے لے کر انڈسٹری تک خوبصورتی کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کیا ہے۔آپ کے آس پاس کے لوگ غیر محفوظ اور حسد کا شکار ہو جاتے ہیں اور آپ ان سے برائی محسوس کرنے لگتے ہیں۔
مومنہ اقبال کاکہنا تھا کہ خوبصورتی نے صرف ان کے لیے مسائل پیدا کیے ہیں جس کا تجربہ اپنی زندگی میں متعدد بار کیا ہے۔