فاسٹ باؤلربننے کی خواہش تھی،عاطف اسلم

فاسٹ باؤلربننے کی خواہش تھی،عاطف اسلم
کیپشن: فاسٹ باؤلربننے کی خواہش تھی،عاطف اسلم

 ویب ڈیسک: لیجنڈری گلوکار عاطف اسلم کاکہنا ہے کہ والدین کے حکم پر کرکٹ کو اپنا کیریئر نہیں بنایا، فاسٹ باؤلربنناچاہتاتھا۔
 گلوکار عاطف اسلم کاپوڈکاسٹ میں شاندار میوزک کیریئر کے ساتھ ساتھ ماضی کے مختلف دلچسپ واقعات کو بھی شیئر کیا ہے۔
عاطف اسلم کاکہنا تھا کہ وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتے تھے اور مستقبل میں ایک فاسٹ بولر بننا چاہتے تھے لیکن ان کے والدین اس پر راضی نہیں تھے۔ والدین کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں اسکوپ نہیں ہے اور اس زمانے میں ایسا ہی تھا لیکن آج کل اس میں بہت اسکوپ ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میوزک ان کی زندگی اور سب کچھ ہے اور وہ جس دن میوزک نہ سنیں وہ اچھا نہیں گزرتا اور اگر وہ کچھ نہ گائیں تو انہیں گھٹن محسوس ہوتی ہے۔