سندھ گیمز ایک ہفتے کیلئے موخر

سندھ گیمز ایک ہفتے کیلئے موخر
کیپشن: سندھ گیمز ایک ہفتے کیلئے موخر

ویب ڈیسک: صوبے میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ سندھ گیمز کو موخر کردیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق 18 سے 21 فروری سے ہونے والے گیمز اب 24 سے 27 فروری  منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پانچ برس کے تعطل کے بعد ہونے والے 18 ویں سندھ گیمز کی کراچی اور حیدرآباد  مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے۔
  گیمز میں سندھ کے تمام 6 ڈویژن کے مرد اور خواتین کھلاڑی مختلف کھیلوں میں شرکت کریں گے۔