آنےوالے بجٹ سے اچھے کی توقع نہیں ،ملک احمدخان بھچر

آنےوالے بجٹ سے اچھے کی توقع نہیں ،ملک احمدخان بھچر
کیپشن: Not expecting anything good from the upcoming budget, Malik Ahmad Khan Bhachar

ایک نیوز:پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہےکہ حکومت تحریک انصاف کے خلاف بدترین کارروائیاں کر رہی ہے ۔آنےوالے بجٹ سے اچھے کی توقع نہیں ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ سے معیشت نہیں سنبھل رہی ۔
تفصیلات کےمطابق لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو عدالتی حکم کے باوجود ورکرز کنونشن نہیں کرنے دیئے جا رہے اس وقت سول مارشل لاء لگا ہوا ہے ۔

ملک احمدخان بھچرکامزیدکہناتھاکہ ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ کا عوام کی خدمت کی بجائے تحریک انصاف کے خلاف کارروائیوں پر فوکس ہے آنے والے بجٹ سے کوئی اچھے کی توقع نہیں شوگر مافیا کو نوازنے کے لیے شوگر ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی ہے ۔
اپوزیشن لیڈرکاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کے کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہونے دیں اس وقت آئی جی پنجاب ذاتی ملازم بنے ہوئے ہے ۔بجٹ سیشن میں ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کیا جائے گا ۔ٹک ٹاکر حکومت نے کسانوں کو دبا کر روٹی سستی کی اور مطالبہ کیا نو مئی ملک کے متنازع ترین واقعات ہے ان پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ۔