ایف آئی اےبینکنگ سرکل میں چوری،تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی

ایف آئی اےبینکنگ سرکل میں چوری،تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی
کیپشن: Theft in FIA banking circle, investigation team formed

ایک نیوز: ایف آئی اے بینکنگ سرکل کے مال خانہ میں چوری کا کیس۔ایف آئی اے نے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔تحقیقاتی ٹیم میں9 افسران شامل ہیں ۔ٹیم ایف آئی اے تھانہ سی بی سی کے مال خانہ میں چوری کی تحقیقات کرے گی۔
تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سراج جسرا ہوں گے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک سجاد ،چودھری کوثر اور شاہد علی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ایک ایس ایچ او اور 2 سب انسپکٹر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ٹیم ایف آئی اے تھانہ سی بی سی کے مال خانہ میں چوری کی تحقیقات کرے گی۔ٹیم چوری کے حوالے سے چھاپے مارنے کی بھی مجاز ہو گی تحقیقاتی ٹیم جلد اپنی رپورٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے زون کو پیش کرے گی۔ایف آئی اے افسران نے ملی بھگت سے سی بی سی سرکل میں چوری کی تھی۔ایف آئی اے افسران پر اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمہ میں سکیورٹی پر مامور اے ایس آئی اور محرر تھانہ کو نامزد کیا گیا تھا چوری میں ایف آئی اے نوکری سے برخاست اہلکار بھی شامل ہے مال خانہ میں چوری کا مال پولیس ناکہ پر برآمد ہوا تھا۔