صدرمملکت آصف علی زرداری سےوزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات

صدرمملکت آصف علی زرداری سےوزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات،بجٹ سےمتعلق تبادلہ خیال
کیپشن: Prime Minister Shahbaz Sharif meeting with President Asif Ali Zardari, discussing the budget

ایک نیوز:صدرمملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات ،بجٹ سےمتعلق اہم فیصلےکرلئےگئے۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات ایوان صدر میں ہوئی، ملاقات میں وفاقی وزیر ِمنصوبہ بندی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال بھی موجود تھے ۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی اور مالی صورتحال پر گفتگو کی گئی ، ملاقات میں آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
صدرمملکت آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں ۔

 صدر مملکت اور وزیرِ اعظم شہبازشریف نے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر بات کی ،وزیراعظم نے صدر مملکت کو حالیہ دورہِ چین کے بارے میں بھی آگاہ کیا ،صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کو ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔