کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں مندی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں مندی
کیپشن: The stock exchange also fell on the second day of the business week

ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 663 پوائنٹس کی کمی سے 72 ہزار 589 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

 دن بھر مجموعی طور پر 431 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔107 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 263 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ مارکیٹ میں 36 کروڑ 70 لاکھ سے زائد شیئرز  کا لین دین ہوا ۔ سٹاک مارکیٹ میں 11 ارب 55 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 73,866 جبکہ کم ترین سطح 72,476 پوائنٹس رہی۔