ہتک عزت قانون کیخلاف ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر 

ہتک عزت قانون کیخلاف ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر 
کیپشن: Another petition filed in Lahore High Court against defamation law

ایک نیوز: پنجاب میں ہتک عزت کے قانون کے خلاف ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست طارق محمود اور صدر پریس کلب ارشد انصاری نے دائر کی ۔ درخواست میں پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ حکومت نے آئین کے برعکس ہتک عزت کا قانون منظور کیا ، ہتک عزت کے قانون کو سیاسی طور پر صحافیوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔ 

درخواسگزار نے  استدعا کی کہ عدالت ہتک عزت کے قانون کو الڑا وائرس اور کالعدم قرار دے۔