پنجاب بھر میں گرمی کی شدت برقرار 

پنجاب بھر میں گرمی کی شدت برقرار
کیپشن: Intensity of heat continued throughout Punjab

ایک نیوز:پنجاب بھر میں آج بھی ہیٹ ویو کی لہر برقرار رہے گی۔ 

ترجمان پی ڈی ایم اے  کے مطابق رواں ہفتے درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری تک رہنے کے امکانات ہیں ۔جنوبی  پنجاب کے اضلاع بہاولپور ،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے ۔

گزشتہ روز اٹک، رحیم یارخان،بہاولپور،نارووال،قصور،جہلماور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 43 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ پیر کے روز بھکر میں 46 ڈگری اوکاڑہ اور گجرانوالہ میں 44 ڈگری درجہ حرارت زیادہ ہوا۔ 

 لاہور سمیت میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔ چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم ہیں ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کی ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت ۔ مویشی منڈیوں میں جانوروں کیلئے پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔  

میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔شہریوں سے التماس ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ بچوں بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھیں ۔ گرمی کی لہر کے اثرات معمر افراد بچوں اور بیماروں پر زیادہ ہو سکتے ہیں ۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا  کا کہنا  ہے کہ سخت دھوپ میں مشقت اور ورزش سے گریز کریں ۔پی ڈی ایم اے غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں ہلکے رنگ کا سوتی لباس پہنیں ۔پی ڈی ایم اے ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122 پر کال کریں۔