کوٹ ادو:کباڑ کی دکان میں دھماکہ ،2افراد جاں بحق 

کوٹ ادو:کباڑ کی دکان میں دھماکہ ،2افراد جاں بحق
کیپشن: Kot Addo: Explosion in junk shop, 2 people killed

ایک نیوز: سنانواں دڑہ چوک میں کباڑ خانہ میں دھماکہ،دو افراد جاں بحق،دو زخمی ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق دھماکہ گودام میں ہوا جہاں مزدور کام کررہے تھے۔حادثے میں 2افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ پولیس ٹیم سنانواں و ڈی ایس پی سنانواں موقع پر پہنچ گئے۔ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 سٹاف نے  جائے حادثہ پر پہنچ امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔بم سکواڈ ٹیم جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگیا۔ 

پولیس کی جانب سے بم کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے۔