سندھ حکومت نےقربانی کی کھالوں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

سندھ حکومت نےقربانی کی کھالوں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا
کیپشن: The Sindh government has issued a code of conduct for sacrificial skins

ایک نیوز:عیدقربان کی آمدآمد،سندھ حکومت نےقربانی کی کھالوں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔محکمہ داخلہ نےآرڈر جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر مکمل پابندی  عائدہے، نیکٹا ایس او پی پر مکمل عملدرآمد کا حکم ہے۔
محکمہ داخلہ کےجاری کردہ آرڈرکےمطابق ڈپٹی کمشنر یا کمشنر رجسٹرڈ فلاحی تنظیم یا رجسٹرڈ مدرسے کو کھالیں جمع کرنے کے اجازت نامے دینے کے پابند ہونگے۔ کسی کالعدم تنظیم کو کھالیں جمع کرنے کے اجازت نامے جاری نہ کرنے کا حکم دیاگیا ،کالعدم تنظیموں کو دوسرے نام سے بھی کھالیں جمع کرنے کے اجازت نامے نہ دینے کی ہدایت دی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ کےآرڈرکےمطابق کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ لگانے اور بینر استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائدہوگئی ، کھالیں جمع کرنے کے لئے جھنڈے اور لاؤڈ اسپیکر والی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد ہوگئی۔ طاقت کے استعمال سے کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد ، ایسے گروپوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری۔
محکمہ داخلہ سندھ کےآرڈرکےمطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں سے ڈی سی اور کمشنر کھالیں قبضے میں لے کر فلاحی تنظیموں کو دیں گے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے انتظامیہ کی اجازت سے موقع پر کھالیں چیک کرسکتے ہیں ، اسلحہ اٹھانے کے محکمہ داخلہ کے اجازت نامے منسوخ ہوں گے ، اسلحہ اٹھانا جرم ہوگا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ ایس ایچ او دفعہ 188 کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے لئے بااختیار ہوں گے۔