ایس آئی ایف سی کا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو درپیش مالی مشکلات پر نوٹس

ایس آئی ایف سی کا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو درپیش مالی مشکلات پر نوٹس
کیپشن: SIFC notice on financial difficulties faced by oil marketing companies

ایک نیوز:ایس آئی ایف سی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو درپیش مالی مشکلات پر نوٹس لےلیا۔
تفصیلات کےمطابق اوگرا اور حکومتی عدم توجہ کے باعث کمپنیوں کے 91 ارب روپے پھنس گئے۔
 ذرائع کےمطابق ایس آئی ایف سی نے اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن سے 12 جون تک جواب طلب کر لیا۔ زر مبادلہ کے ریٹ کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 26 ارب روپے کا نقصان ہواہے۔
 ذرائع کےمطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سیلز ٹیکس ریفنڈ نہ ملنے پر 65 ارب روہےنقصان کا سامناہے۔