سمندری طوفان بائپرجوائےکی شدت کمزور ،ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا،محکمہ موسمیات

سمندری طوفان بائپرجوائےکی شدت کمزور ،ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا،محکمہ موسمیات
کیپشن: سمندری طوفان بائپرجوائےکی شدت کمزور ،ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا،محکمہ موسمیات

ایک نیوز :سمندری طوفان بائپر جوائے بھارتی گجرات کی ساحلی پٹی سے ٹکرا گیا ،طوفانی ہواؤں نے تباہی مچادی۔شدید بارش،درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ سمندری طوفان کی شدت کمزور پڑگئی جس کے بعد طوفان سندھ کے ساحلوں سے دور ہونے لگا ہے،سمندری طوفان بائپرجوائے کمزور ہو کر ڈپریشن بن گیا جو کہ تھرپارکر اور بھارتی راجستھان پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی راجستھان میں ڈپریشن کمزور ہو کر لو پریشر ایریا میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ اور بدین میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران ہواؤں کی رفتار 30 سے 40 اور جھکڑ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹھہ، سجاول اور میرپورخاص میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ماہی گیر اپنی سرگرمیوں کا آغاز آج سے کر سکتے ہیں جبکہ سندھ کے ماہی گیر کل سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کریں۔

بائپرجوائےختم،متاثرین گھروں کولوٹ گئے،پابندیاں ختم

سمندری طوفان بائپر جوائے کے اختتام کے بعد ضلع بھر کے رلیف کیمپس میں پناہ لینے والے ہزاروں متاثرین کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا ہے،اسٹنٹ کمشنر گولارچی کا کہنا ہے کہ  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کو ٹرانسپورٹ فراہم کی جارہی ہیں، متاثرین کی بحالی اگلا چیلینج ہے،دوسری جانب متاثرین نے مالی نقصان کے حوالے سے مدد کی اپیل کی ہے۔

بائپرجوائےسےمتعلق 29 واں الرٹ جاری 

محکمہ موسمیات نے طوفان بائپرجوائے سےمتعلق 29 واں الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق طوفان کی شدت کمزور پڑنے کے بعد ایک درجہ کم ہوگئی ہے جبکہ آج دوپہر کو سمندری طوفان سائیکلونگ اسٹروم میں تبدیل ہوجائے گا اور طوفان آج شام کو مزید کمزور ہونے کے بعد ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گا۔طوفان کا کیٹی بندر سے فاصلہ بڑھ کر 180 کلو میٹر ہوگیا جبکہ طوفان کا فاصلہ کراچی سے 270 کلو میٹر تک پہنچ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے اثرات سے کراچی اور سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ آج اور کل جاری رہےگا۔

بائپر جوائےبھارتی گجرات سےٹکرانےکےبعد کمزورہو گیا
سمندری طوفان بائپر جوائے بھارتی علاقے گجرات سے ٹکرانے کے بعد کمزور ہو گیا،طوفان کے اثر کے تحت کراچی میں مطلع ابر آلود ہے، شہر میں حبس کی کفیت بھی برقرار ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا کہ آج بعد دوپہر کراچی میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے.

بائپرجوائےکا بھارتی گجرات میں لینڈ فال

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بائپرجوائے نے بھارتی گجرات کے ساحلی علاقے جاکھاو پورٹ اور اطراف میں لینڈفال مکمل کرلیا ہے، اب شام میں طوفان کی شدت کم ہو کریہ ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گا۔سمندری طوفان کراچی سے 225، ٹھٹہ سے 165 کلومیٹر دور ہے اورکیٹی بندر سے 125کلو میٹر دور ہے، طوفان کے باعث شمال مشرقی بحیرہ عرب میں لہریں 10 سے 15 فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں جب کہ کیٹی بندر اور اطراف لہریں 6 سے 8 فٹ تک بلند ہوسکتی ہیں۔

سمندری طوفان بھارتی گجرات سےٹکرا گیا، 22 افراد زخمی

بھپری ہوئی سمندری لہروں کے ساتھ آنے والا طاقتور طوفان بائپر جوائے بھارتی ریاست گجرات کی ساحلی پٹی سے ٹکراگیا۔ تیز ہواؤں کے باعث کھمبے اور درخت گرنے کے واقعات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ طوفان کی آمد سے قبل ہی سمندر میں ڈوبنے اور دیگر واقعات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بدین میں طوفان کاخطرہ ٹل گیاماہی گیروں کوبستیوں میں جانےکی اجازت

بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان  بائپر جوائے کا خطرہ ٹلنے کے بعد  ساحلی پٹی کے اطراف چلنے والی تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی تھم گیا۔ڈی سی بدین نے آج سے ماہی گیروں کو اپنی اپنی بستیوں میں واپس جانے کی اجازت دے دی۔

بائپر جوائےکاخطرہ ٹلنےکےبعد عبداللّٰہ شاہ غازی کامزار کھولنےکااعلان

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائےکاخطرہ ٹلنےکےبعد کراچی میں عبداللّٰہ شاہ غازی کا مزار کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

 کیٹی بند رکو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا

سمندری طوفان بائپر جوائے کے اثرات نمودار ہوناشروع ہوگئے،طوفان کے باعث کیٹی بند رکو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے،پولیس اور انتظامیہ سمیت ڈیوٹی پر موجود افراد کو پیچھے ہٹا دیا گیا،تیز ہوا کے باعث ہٹس اور مکانوں کی چھتیں بھی گر گئیں،کیٹی بندر سے دور ہٹنے کے لئے اعلانات کئے جا رہے ہیں،کیٹی بندر پر موجود ایک نیوز کی ٹیم کو بھی پیچھے ہٹنے کی درخواست کی گئی ہے۔ایک نیوز  کی ٹیم سب سے پہلے کیٹی بندر پہنچی تھی۔

کیٹی بندر میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے اور کیٹی بندر جانے والے راستے کو بند کر دیا گیا ہے،کراچی میں تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئی۔

سمندری طوفان کے ممکنہ اثرات میں تیز آندھی، بارش اور سیلابی کیفیت شامل ہیں. تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں. کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں شہری متعلقہ انتظامیہ سے رابطہ کریں اور انکی ہدایات پر عمل کریں.

کراچی پر سمندری طوفان کے اثرات
سمندری طوفان  کے اثرات کراچی کے ساحلوں پر نظر آرہے ہیں۔ بپھری ہوئی لہروں کی وجہ سے شہریوں کے ساحل پر جانے پر پابندی عائد ہے۔پکنک پوائنٹس سی ویو، دو دریا سمیت ساحلی علاقے ویران ہوگئے ہیں ۔  تفریحی مقام مبارک ولیج کا ساحل بھی اونچی لہروں کی زد میں ہے۔

کراچی:شہرمیں کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش کاامکان،محکمہ موسمیات

کراچی میں سی ویوکےمقام پرسمندرمیں تاحال طغیانی ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق شہرمیں آج کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش کاامکان ہے،شہرمیں ہلکی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں،ٹھٹھہ،کیٹی بندر،گاڑھواوربگھان سمیت ساحلی پٹی میں تیزہواؤں کےساتھ بارش کاامکان ہے۔ 

جلال پور بھٹیاں میں طوفانی بگولےکی تشکیل کا نایاب اور خوفناک منظر

آج صبح  پنجاب کے جلال پور بھٹیاں میں طوفانی بگولےکی تشکیل کا نایاب اور خوفناک منظر۔موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہمارے خطے میں موسم کی شدت عام ہوتی جا رہی ہے۔

 

 سول انتظامیہ اور فوج حرکت میں آگئی:

سمندری طوفان بائپر جوائے کے اثرات شہر میں نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔سمندری طوفان کی تباہی اور جانی نقصان سے بچنے کےلیے سول انتظامیہ اور فوج پوری طرح حرکت میں آگئے۔طوفان کے پی نظر ٹھٹہ بدین اور سجاول سمیت ساحلی پٹی سے انخلاء تیز کردیا گیا ہے،سمندری طوفان بائپرجوائے کے پیشِ نظر پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔پاک فوج کی طرف سےکیماڑی اور کراچی کے وسطی، غربی اور جنوبی اضلاع میں ریلیف کیمپ بھی قائم کر دئیے گئے۔ضلع سجاول کےساحل جاتی میں سمندری لہروں میں تیزی آنے لگی ہے،اب تک ایک کشتی بھی لاپتہ ہوگئی ہے جس میں 8 ماہی گیر سوار تھے۔سندھ حکومت نے ہنگامی ٹیلیفون نمبرز کا اعلان کردیا ہے۔

بائپرجوائے،گاؤں موسیٰ تحصیل کھاروچن میں پھنسےافرادکاپاک فوج کو خراج تحسین

پاک آرمی سمندری طوفان بائپرجوائےسے  متاثرہ افراد کی منتقلی میں مسلسل کوشاں ہیں اور پاک آ رمی کے جوان گاؤں موسیٰ تحصیل کھارو چن میں پھنسے افراد کو نکالنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

انشاءاللہ!ہم قوم کوطوفان سےبچالیں گے:شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ  میں نے ہدایت کر دی ہے کہ ساحلی علاقوں میں رہنے والے 50ہزار سے زائد لوگوں کو حفاظتی مقامات تک پہنچایا جائے،اللہ نے چاہا تو وہ اس قومی کوشش سے ہمیں اپنے شہریوں کو اس طوفان کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے میں کامیابی عطا کریں گے.

بائپرجوائے،نشیبی علاقوں سے انخلاء،مرادعلی شاہ نےاعدادوشمارجاری کردیئے
 وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کاکہنا ہے کہ ابھی تک 40 ہزار 800 میں سے 6 ہزار 836 لوگ منتقل ہوچکے ہیں، ٹھٹھہ، بدین اور سجاول اضلاع کے لوگوں کو بھی انتظامیہ منتقل کرتی رہے گی، لوگ اپنے گھر چھوڑنا نہیں چاہتے لیکن ان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

ساحلی علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری

صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام نے بتایا کہ ساحلی پٹی پر رہنے والے 74343 افراد میں سے اب تک 67367 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، ساحلی علاقوں میں سے 91 فیصد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ سجاول سے8300، جاتی سے 8165 افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔

کراچی:وزیراعلیٰ کومخدوش عمارتوں سے متعلق رپورٹ موصول

 سمندری طوفان بائپرجوائےکےپیش نظر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو مخدوش عمارتوں سے متعلق فہرست موصول ہوگئی،مخدوش عمارتوں سےمتعلق رپورٹ کمشنرکراچی نے وزیراعلیٰ کوفراہم کی گئی۔

بائپرجوائے،ساحلی گوٹھوں کےمکینوں کااپنی رہائش گاہیں خالی کرنےسےانکار

کئی ساحلی گوٹھوں کےمکینوں نے حکومتی ہدایت کو پس پش ڈالتے ہوئے اپنی رہائش گاہیں خالی کرنے سے انکار کردیا، پاکستان کے سب سے قدیم باشندے چشمہ گوٹھ میں جٹ پاڑا کے40 ہزار علاقہ مکین گھر چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں،سمندری طوفان کے پیشِ نظر کراچی میں شدید بارش اور آندھی آنے کا خدشہ ہے۔

سمندری طوفان کراچی کے کتنا قریب پہنچ گیا؟

 محکمہ موسمیات کےمطابق بائپرجوائے 6گھنٹوں کےدوران شمال اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے جب کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے220کلومیٹر اور ٹھٹھہ کے جنوب سے222کلومیٹر دور ہے۔ طوفان سے کیٹی بندر پر لہریں 8 سے 12 فٹ بلند ہوسکتی ہیں۔ نشیبی علاقعے زیر اب آنے اور ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 17 جون تک کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ساحلی علاقوں میں سمندر کی سطح بلند:

ممکنہ سمندری طوفان بائپر جوائے کے پیش نظر کراچی کے ساحلی علاقوں میں سمندر کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔چشمہ گوٹھ میں سمندر کے پانی میں مسلسل اضافے کے پیش نظر پانی چشمہ گوٹھ کی سڑک کنارے تک پہنچ گیا اور دوسری جانب رہائشیوں نے تاحال گھر خالی نہیں کیے ہیں۔ 

 مخدوش عمارتیں خالی کرانا شروع کردیں:

سمندری طوفان کے باعث سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پہلے مرحلے میں کراچی کے ضلع جنوبی اور وسطی میں مخدوش عمارتیں خالی کرانا شروع کردیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارتوں کو خالی کرانے کے بعد سیل کیا جارہا ہے۔ پہلے مرحلے میں 70 انتہائی مخدوش عمارتیں خالی کرائی  گئی، انتہائی خطرناک عمارتوں کو سیل کرنے کے بعد مخدوش عمارتوں پر کارروائی کی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں 5 سو سے زائد مخدوش قرار دی گئی عمارتیں ہیں۔اب تک 48 سے زائد عمارتوں کو خالی کروا کر سیل کردیا گیا ہے۔مزید عمارتوں کو بھی خالی کرالیا جائے گا۔

شہر قائد سے بل بورڈز نہیں اتراجاسکے:

 شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی تنبیہ کے باوجود شہر سے بل بورڈز نہیں اتر سکے ہیں۔ جو کہ کسی بھی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو بلاضرورت گھر سے نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔دوسری جانب ساحل سمندر کے کنارے سے بل بورڈز اتار دیئے گئے۔

برساتی نالوں کی صفائی نہ ہوسکی

کراچی میں سمندری طوفان کے نتیجے میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔  انتظامیہ نے شدید بارشوں کے پیش نظر نالوں کی صفائی کےانتظاما ت نا ہوسکے، شہر کے مختلف علاقوں میں سائن بورڈ ز بھی نصب ہے  جبکہ کمشنر کر اچی نے شہر سے بل بورڈز ہٹانے کا احکاما ت جا ری کر دیے ہیں۔

سمندری طوفان: پنجاب میں بھی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

سمندری طوفان، آندھی اور طوفانی بارش کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب کے تمام اداروں و ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جس کے بعد صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔

طوفان نےسجاول میں اثر دکھاناشروع کردیا:

سمندری طوفان نے سندھ کے شہر سجاول میں اثر دکھانا شروع کردیا، ہوا کے جھکڑ چلنے لگے، کشتیوں کے بادبان لپیٹ دیے گئے، جبکہ بدین سے لوگوں نے ٹرکوں اور ٹریکٹروں میں نقل مکانی شروع کردی، جس کے باعث آشیانے ویران ہوگئے۔2 ہزار سے زیادہ لوگ گھروں کو چھوڑ گئے، نقل مکانی کرنے والوں کے لیے گولاڑچی میں امدادی کیمپ بنادیا گیا، کیٹی بندر کو بپھرے سمندر سے محفوظ رکھنے والا بند ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، حیدرآباد میں بھی طوفان کی وجہ سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

انتظامیہ نے لاوارث چھوڑ دیا،ریلیف کیمپوں میں شہری بھوکےرہنےپرمجبور
 سجاول جاتی کے سکولوں میں قائم ریلیف کیمپس کے رہائشیوں کو 24 گھنٹے بعد بھی کھانا نہ مل سکا،کھانا نہ ملنے پر چھوٹے بچوں کی چیخ و پکاربھوکےمتاثرین نے میڈیا کے سامنے احتجاج کیا۔

سمندری طوفان بائپرجوائےہاکس بےکےمقام پر اثردکھانے لگا

طوفان بائپرجوائےکےباعث ہاکس بےکےمقام پرسمندربپھرگیا،سمندربپھرنےکی وجہ سے ماڑی پورہاکس بےشاہراہ زیرآب آگئی۔پولیس کےمطابق ٹرٹل بیچ کےقریب بھی مرکزی شاہراہ زیرآب آگئی،سمندری پانی میں طغیانی سےساحل پربنےمتعددہٹس کی دیواریں گرگئیں،ساحل کی جانب جانےوالےتمام راستوں کوبندکررکھاہے۔بلوچستان کے ساحل گڈانی سے پولیس اور رضا کاروں نے پکنک منانے والوں کو واپس بھیج دیا۔

ٹھٹھہ میں بارش اور طوفانی ہوائیں:

این ڈی ایم اے کے مطابق سمندری طوفان ٹھٹھہ سے 222کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہوگئیں۔کیٹی بندر سمیت مختلف علاقوں میں مٹی کا طوفان آگیا، ساکرو، گاڑھو، بگان، گھارو، مکلی اور ٹھٹھہ میں بھی تیز ہوائیں جاری ہیں۔

بدین:مویشیوں کوبھی محفوظ مقام پر منتقل کرنےکاکام جاری
بدین میں سمندری طوفان بائپر جوائے کے مدنظر ساحلی علاقوں کے لوگوں نے اپنے مویشی اور ان کا چارہ محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا۔

بائپر جوائےپرپاکستان اور بھارت میں کوئی رابطہ نہیں،ترجمان دفتر خارجہ

 ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ بپر جوائے سمندری طوفان کے حوالےسے پاکستان اور بھارت میں کوئی رابطہ نہیں۔

کراچی میں طوفان کے پیشِ نظر سی ویو کا روڈ بند:

کراچی میں سمندری طوفان بائپر جوائے کے پیشِ نظر سی ویو کا روڈ مقامی ریسٹورنٹ سے خیابانِ اتحاد تک بند کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو خیابانِ مجاہد سے سروس روڈ کی جانب بھیجا جا رہا ہے، خیابانِ اتحاد سے آنے والا ٹریفک واپس اور خیابانِ صبا کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ سڑک طوفان کے پیشِ نظر بند کی گئی ہے، ساحل پر جانے پر پابندی اور دفعہ 144 نافذ ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ کی طوفان میں گھر کی بجلی، گیس بند رکھنے کی ہدایت:

پی ڈی ایم اے سندھ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ طوفان کی صورت میں گھر کی بجلی اور گیس بند کر دیں۔پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھر پارکر، میر پور خاص اور عمر کوٹ میں طوفان کے باعث تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، تیز ہوائیں کمزور اور کچے مکانات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، ان اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان بھی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ماہی گیر 17 جون تک کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں، نشیبی علاقوں خصوصاً ساحلی پٹی سے انخلاء کی تیاری کریں، عوام اپنی ضرورت کے الیکٹرونکس آلات کو چارج کر لیں، اپنی ضروری دستاویزات کو واٹر پروف تھیلوں میں محفوظ کر لیں۔

سمندری طوفان کے اثرات، بجلی کی پیداوار میں غیرمعمولی کمی

 سمندری طوفان 'بائپر جوائے' کے اثرات بجلی کی پیداوار پر بھی پڑنے لگے۔ طوفان کے باعث ایل این جی کی ترسیل متاثر ہوگئی۔ طوفانی ہواؤں سے ونڈ پاور پلانٹس بھی بند کر دیے گئے۔

سمندری طوفان بائپرجوائے کی وجہ سے گیس کی فراہمی بند
 سمندری طوفان بائپرجوائے کی ممکنہ آمد کے پیشِ نظر اور قدرتی گیس اور آر ایل این جی میں کمی کے باعث سوئی سدرن گیس نے وفاقی حکومت کی واضع ہدایات کے تحت تمام صنعتوں کو بشمول کیپٹو پاور، فرٹیلائزر سیکٹر اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی تاحکم ثانی بند کر دی ہے۔

ڈی ایچ اے کی علاقہ مکینوں کیلئے ہدایات جاری:

ڈی ایچ اےنے علاقہ مکینوں کیلئےسوشل میڈیا پر ہدایات بھی جاری کر دی ہیں، انہیں مشورہ دیا گیا کہ اپنے تہہ خانے کے داخلی راستوں اور کھڑکیوں کی حفاظت کریں تاکہ طوفان کے سبب آنے والے پانی سے ان کی املاک کو نقصان پہنچنے سے روکا جا سکے۔انتظامیہ نے ہدایت کی کہ تہہ خانے کے دروازے پر ریت کے تھیلوں سے عارضی دیوار بنائیں یا چنائی کر کے بلاک لگا دیں، مرکزی گیٹس پر نالیوں کی اچھی طرح صفائی کی جائے، تمام الیکٹرک کنکشنز کو محفوظ کیا جائے اور مین ہولز اور پائپوں کو صاف کیا جائے۔علاوہ ازیں ڈی ایچ اے نے رہائشیوں سے خوراک، پانی، فرسٹ ایڈ کٹ اور ادویات کی وافر فراہمی کے علاوہ بجلی کی ممکنہ بندش کے پیش نظر ٹارچ اور موم بتیاں بھی ساتھ رکھنے کی ہدایت کی۔

سمندری طوفان،محکمہ بلدیات نے ایمرجنسی نافذ کردی:

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین کاکہنا ہے کہ محکمہ بلدیات میں سمندری طوفان بائپر جوائے کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی ۔سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، کے ڈی اے ، ڈی ایم سیز ، کے ایم سی کے افسران اور عملہ کی ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ۔شہر سے بل بورڈز اور پینلز کو ہٹانے کا کام جاری ہے ۔ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈز کے زیر انتظام علاقوں سے بھی بل بورڈز ہٹانے کا کام جاری ہے ۔پیڈسٹرین برجز اور فلائی اوورز پر لگے پینلز کو بھی ہٹانے کی خصوصی ہدایات دی ہیں ۔ڈی ایم سیز اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا عملہ سیوریج کے نظام کو رواں رکھنے کے لیے انتظامات کر رہا ہے.

ریڑھی گوٹھ میں بچےسمندری طوفان سےلطف اندوز ہونےلگے

بائپر جوائے خطرناک تو ہے مگر ریڑھی گوٹھ کے بچوں نے بائپرجوائے کو بلا خوف انجوائے کرنا شروع کر دیا،بچے کھلے سمندر میں ڈوبکیاں لگا کر نہانے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں بھی منسوخ:

کراچی میں ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر  کمشنر کراچی نے  کراچی ڈویژن میں تمام امتحانات، تعلیمی سیمینارز، Summer Camp اور دیگر تعلیمی سرگرمیاں منسوخ کردیں۔

بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بھی ہائی الرٹ:

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فلحال سمندری طوفان کےاثرات بلوچستان کی ساحلی پٹی پر کم دکھائی دے رہے ہیں سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔بائپر جوائے کے ممکنہ خدشے کے باعث دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، متعلقہ محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ ہسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

(کلک)’زوم ارتھ‘ لائیو ریڈار 

’زوم ارتھ‘ کے لائیو ریڈار کے مطابق اس سسٹم کے متوقع ٹریک میں معمولی تبدیلی نمایاں ہوئی ہیں، گذشتہ روز اس کے پاکستان کے ساحلی شہروں کی جانب بڑھنے کی پیشین گوئی تھی تاہم آج یہ سمندری طوفان بھارتی ساحلی پٹی کی جانب بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، تاہم سندھ کی ساحلی پٹی کا بڑا حصہ تاحال اس حوالے سے غیر یقینی کا شکار ہے۔

خوفناک سمندری طوفان کے اثرات،بھارت میں11افراد دم توڑ گئے

بھارت میں آنے والے بائپر جوائے کے خوفناک اثرات آنے لگے، مختلف واقعات میں اب تک 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

امدادی کارراوئیاں جاری:

سندھ حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیاں بھی جاری ہے،پاکستان نیوی، افواج پاکستان ، این ڈی ایم اے کی بھی کاروائیوں میں مصروفِ ہے۔میڈیکل سروسز بھی متحرک ہے،10 سال میں پہلی مرتبہ سائیکلون پاکستان کی طرف آرہا ہے،سمندری طوفان کی شدت ابھی بھی برقرار ہیں۔

بائپرجوائے:ایس ایس یوکمانڈوز بھی میدان میں آگئے

سمندری طوفان بائپرجوائے کے پیشِ نظر کراچی میں ممکنہ حالات کے حوالے سے اقدامات مکمل کردیئے گئے ہیں،اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ خصوصی تربیت یافتہ ایس ایس یو کمانڈوز پر مشتمل ہے،یونٹ جدید سازوسامان, چھوٹی کشتیوں سے لیس اور 24گھنٹے الرٹ رہے گا،شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مددگار 15 پر فوری رابطہ کریں۔

سمندری طوفان:پاکستان نیوی میرینز کا کرِیکس ایریا میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

 ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی میرینز کا کرِیکس ایریا میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ پاک بحریہ کا جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے سمندر میں پھنسے درجنوں ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا،ماہی گیر وں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔پاکستان نیوی میرینز کے جوان مختلف علاقوں سے لوگوں کے بروقت انخلاء کیلئے بھی مصروف عمل ہیں۔

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن کاپورٹ اتھاریٹیزکیلئےالرٹ جاری
تفصیلات کےمطابق جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹرنےپورٹ اتھاریٹیزکیلئےالرٹ جاری کیاہے،پورٹ اتھاریٹیزسب میرین کیبل کی حفاظت یقینی بنائیں،سمندرمیں طغیانی کےدوران پورٹ قاسم اورکراچی پورٹ کی آوٹراینکریج پرکوئی جہازموجودنہ ہو۔

بائپر جوائےکی شدت میں اضافہ،ریسکیو1122بھی میدان میں آگئی
سمندری طوفان بائپر جوائے کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں 1122 کا عملہ بھی متحرک ہے، ایمرجنسی لائف بوٹ، ایمرجنسی جیکٹس، ایمرجنسی شوز اور دیگر سازو سامان کے ساتھ 1122 نے بھی کمر کس لی۔

ہر گھنٹے بعد طوفان کی رفتار اور رُخ تبدیل ہو رہا ہے، شیری رحمان

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کی رفتار 6 سے 8 کلومیٹر کم ہوئی ہے لیکن اس کی شدت میں کمی نہیں آئی ہے۔طوفان کراچی سے مڑ چکا ہے لیکن اس کے اثرات ان علاقوں کو متاثر کریں گے، طوفان کا رخ شمال مشرق کی جانب ہے۔سمندر میں طغیانی کی وارننگ دی گئی ہے۔ کیٹی بندر، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں طوفان کا اثر زیادہ ہوگا،طوفان کی رفتار کم ہوئی ہے لیکن رات کے کسی پہر ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نے  کہا ہے کہ اگر ہوا کی رفتار زیادہ ہوگی تو فلائٹس کا عمل روک دیں گے، چھوٹے ائیر کرافٹ کو ابھی بھی اڑنے کی اجازت نہیں ہے۔تمام ایئر پورٹس کو ہدایات دی ہیں کہ کوئی خطرہ مول نہ لیں، 10 سال میں پہلا ایسا سائیکلون پاکستان کی جانب آیا ہے۔تھرپارکر میں بھی سمندری طوفان کے اثرات ہو سکتے ہیں۔

3 پاکستانی ایئر پورٹس پر طیارے اتارنے پر پابندی
سول ایوی ایشن اتھارٹی  نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت تین پاکستانی ایئر پورٹس پر طیارے اتارنے پر مشروط پابندی عائد کردی۔سی اے اے نے سمندری طوفان ’بپر جوئے‘ کے تناظر میں محفوظ ہوائی سفر سے متعلق نوٹم جاری کردیا ہے۔ترجمان سی اے اے کے مطابق نوٹم تیز ہواؤں کے امکان کے باعث جاری کیا گیا جوآج رات 12 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔

بائپرجوائے:این ڈی ایم اےنےحفاظتی تدابیرجاری کردیں

 این ڈی ایم اے نے سمندری طوفان بائپرجوائے کے دوران محفوظ رہنے کیلئے حفاظتی تدابیرجاری کردیں۔سمندری صورتحال اور اونچی لہروں کے باعث سندھ کے ساحلی علاقوں میں سیلاب کاخطرہ ہے۔ساحلی علاقوں کے مکین ضروری احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

بائپرجوائے تاریخ کاسب سےطویل طوفان
 بائپرجوائےبالآخر 9دن سے زیادہ سفر کرنے کے بعد "کیٹیگری 01" کے طور پر کچھ/سندھ بارڈر پر لینڈ فال کر گیا، یہ سمندری طوفان بحیرہ عرب کی تاریخ میں اب تک کا سب سے طویل اور مسلسل بارش برسانے والا طوفان بنا رہا ہے۔