دبئی:بھارت کےخلاف ٹیسٹ سیریز،انگلینڈکوبڑادھچکا

دبئی:بھارت کےخلاف ٹیسٹ سیریز،انگلینڈکوبڑادھچکا
کیپشن: Dubai: Test series against India, England suffered a big blow

ویب ڈیسک:بھارت کےخلاف ٹیسٹ سیریزمیں انگلینڈکوبڑادھچکا،انگلش بولرانجرکاشکارہونےکی وجہ سےسیریزسےباہرہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق انگلینڈکےاسپنرجیک لیچ انجری کاشکارہونےکےباعث بھارت کےخلاف ٹیسٹ سیریزسےباہرہوگئے۔
انگلینڈکرکٹ بورڈکےمطابق جیک لیچ بھارت کےخلاف پہلےٹیسٹ میچ میں گھٹنےکی انجری کاشکارہوئےتھے،جس کےباعث وہ بھارت کےخلاف ٹیسٹ سیریزسےباہرہوگئےہیں۔
انگلینڈکرکٹ بورڈکےمطابق جیک لیچ ابوظبی سےانگلینڈواپس روانہ ہوں گے،انگلینڈکرکٹ ٹیم تیسرےٹیسٹ سےقبل وقفےکےدوران ابوظبی میں موجودہے،انگلینڈاوربھارت کےدرمیان تیسراٹیسٹ جمعرات سےراجکوٹ میں شروع ہوگا،انگلینڈجیک لیچ کامتبادل طلب نہیں کرےگا۔