پشاور:کرکٹ میچ میں گولیاں چل گئیں،2افرادجاں بحق،5زخمی

پشاور:کرکٹ میچ میں گولیاں چل گئیں،2افرادجاں بحق،5زخمی
کیپشن: Peshawar: Shots fired in a cricket match, 2 people were killed and 5 injured

ایک نیوز:پشاورمیں کرکٹ میچ میں گولیاں چل گئیں فائرنگ کےنتیجےمیں دوافرادجاں بحق جبکہ پانچ افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق پشاورمیں کرکٹ میچ کےدوران لڑائی کےنتیجےمیں دوافرادجاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق تھانہ انقلاب کی حدودمیں فریقین کےدر میان کرکٹ میچ کےدوران لڑائی ہوئی تھی جس پردونوں پارٹیوں کےدرمیان گولیاں چل گئیں،جس کےنتیجےمیں دوافرادجان کی بازی ہارگئےاورپانچ افرادزخمی ہوئے۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورلاشیں پوسٹ مارٹم کیلئےہسپتال منتقل کردی گئی،ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکےکارروائی کاآغاز کردیاگیاہے۔