سوناکشی سنہا نے ’’ہیرامنڈی‘‘پرتنقید کرنیوالوں کو کھری کھری سنادیں

سوناکشی سنہا نے ’’ہیرامنڈی‘‘پرتنقید کرنیوالوں کو کھری کھری سنادیں
کیپشن: سوناکشی سنہا نے ’’ہیرامنڈی‘‘پرتنقید کرنیوالوں کو کھری کھری سنادیں

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے نیٹ فلکس ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادیں۔
اداکارہ سوناکشی سنہا کاانٹرویو میں کہنا تھا کہ  ہم نے لوگوں سے تاریخ کے سبق کا وعدہ نہیں کیا تھا۔  ویب سیریز کی کہانی کیلئے مختلف جگہوں سے استفادہ کیا گیا ہے لیکن ہم کوئی تاریخی شے نہیں بنارہے تھے۔
سوناکشی سنہا نے کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی ایک فنکار ہیں اور انہوں نے ایک نئی دنیا تخلیق کی ہے۔ لوگ مغربی ویب سیریز کو اس کی تمام تاریخی اغلاط کے باوجود پسند کرتے ہیں لیکن انہیں ’ہیرا منڈی‘ پر اعتراضات ہیں۔