پی ٹی آئی سیکریٹریٹ ڈی سیل کرنےکیخلاف،سی ڈی اےنےعدالت سےرجوع کرلیا

پی ٹی آئی سیکریٹریٹ ڈی سیل کرنےکامعاملہ،سی ڈی اےنےعدالت سےرجوع کرلیا
کیپشن: The case of desealing the PTI Secretariat, CDA referred to the court

ایک نیوز:پی ٹی آئی سیکریٹریٹ ڈی سیل کرنےکےخلاف سی ڈی اےنےعدالت سےرجوع کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سیل کرنے کے خلاف کیس میں سی ڈی اے نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ ڈی سیل کرنے کے فیصلہ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکر دی۔

درخواست میں استدعاکی گئی کے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ ڈی سیل کرنے کے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل دو رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔