قومی اقتصادی کونسل نے قومی ترقیاتی پلان کی منظوری دیدی

قومی اقتصادی کونسل نے قومی ترقیاتی پلان کی منظوری دیدی
کیپشن: The National Economic Council approved the National Development Plan

ایک نیوز:قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کیلئے 15 سو ارب ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہو ا۔ 
ذرائع کےمطابق آئندہ مالی سال صوبوں اور وفاق کا ترقیاتی پروگرام 3 ہزار 60 ارب روپے ہوگا، آئندہ مالی سال وفاقی ترقیاتی پروگرام کا حجم 1500 ارب روپے ہوگا،نئے مالی سال میں صوبوں کے ترقیاتی پروگرام کا حجم 1560 ارب روپے ہوگا۔

ذرائع کےمطابق وفاقی ترقیاتی پروگرام میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 100 ارب روپے مختص کئےگئے۔
اجلاس کی بجٹ دستاویزات کےمطابق وفاق 14 سو ارب روپے بجٹ سے اور 100 ارب روپے پی پی پی شراکت داری ہو گی، نیشنل اکنامک کونسل نے پانچ سالہ منصوبہ بندی کی بھی منظوری دے دی،آئندہ مالی سال 3.6 فیصد، پانچ سالہ پلان کے تحت مالی سال 2029 میں 6 فیصد گروتھ ہو گی۔
دستاویزات کےمطابق آئندہ پانچ سال میں معاشی ترقی کا ہدف اوسطا 5.1 فیصد رکھنے کی منظوری دی ہے،آئندہ مالی سال بجٹ میں زراعت کی گروتھ کا ہدف 2 فیصد رکھنے کی منظوری، آئندہ بجٹ میں صنعتی گروتھ کا ہدف 4.4 فیصد رکھنے کی منظوری دے دی گئی،آئندہ بجٹ میں خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 4.1 فیصد رکھنے کی منظوری دےدی گئی۔
دستاویزات کےمطابق اگلے مالی سال برآمدات کا ہدف 40.5 ارب ڈالر رکھنے کی منظوری دی گئی،آئندہ مالی سال درآمدات کا ہدف 68.1 ارب ڈالر رکھنے کی منظوری دی گئی،آئندہ مالی سال سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا ہدف 30.2 ارب ڈالر مقررکردیاگیا،مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کا ہدف 3.7 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔