نوازشریف کی نریندرمودی کوتیسری باروزیراعظم منتخب ہونےپرمبارکباد

نوازشریف کی نریندرمودی کووزیراعظم منتخب ہونےپرمبارکباد
کیپشن: Nawaz Sharif congratulates Narendra Modi on being elected as Prime Minister

ایک نیوز:صدرمسلم لیگ ن نوازشریف نے نریندرمودی کوتیسری باربھارت کاوزیراعظم منتخب ہونےپرمبارکباددی۔
صدرمسلم لیگ ن نوازشریف کاکہناتھاکہ نریندر مودی کو تیسری مرتبہ بھارت کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتےہیں،بی جے پی کی حالیہ انتخابات میں کامیابی عوام کے نریندر مودی کی قیادت پر اعتماد کی عکاس ہے، آئیے ہم نفرت کو امید سے بدل دیں۔

نوازشریف کامزیدکہناتھاکہ آئیے ہم جنوبی ایشیا کے دو ارب لوگوں کی قسمت بدلنے کے لیے موقع کا درست استعمال کریں ۔