روپےکےمقابلےمیں ڈالرپھرمہنگا

روپےکےمقابلےمیں ڈالرپھرمہنگا
کیپشن: The dollar appreciated against the rupee

ایک نیوز:انٹربینک واوپن مارکیٹ میں روپےکےمقابلےمیں ڈالرایک بارپھرمہنگاہوگیا۔
 اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.20 روپے سے بڑھ کر 278.37 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.15 روپے پر بند ہوا    ۔

بجٹ میں ٹیکس بڑھنے کے خدشات کے اسٹاک مارکیٹ پر اثرات پڑنےلگے ،کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ، ہنڈرڈانڈیکس 501 پوائنٹس کی کمی سے 73 ہزار 252 پوائنٹس پر بند ہوا، دن بھر مجموعی طور پر 433 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،133 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 240 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
  مارکیٹ میں 34 کروڑ 77 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا،اسٹاک مارکیٹ میں 10 ارب 13 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 73,915 جبکہ کم ترین سطح 72,981 پوائنٹس رہی۔