کلرکہار:گیس باوذراورکارمیں تصادم،ایک ہی خاندان کے6افرادجاں بحق

کلرکہار:ٹرک اورکارمیں تصادم،ایک ہی خاندان کے6افرادجاں بحق
کیپشن: Klarkahar: Collision between truck and car, 6 members of the same family were killed

ایک نیوز:گیس باوذر اورکارمیں تصادم کےنتیجےمیں ایک ہی خاندان کےچھ افرادجاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق المناک حادثہ موٹروےسالٹ رینج میں پیش آیا،مخالف سمت سےآنےوالاگیس باوذرکارسےٹکراگیا۔

ریسکوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں کوٹراماسنٹرمنتقل کردیاگیا۔
ہسپتال ذرائع کےمطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہےاورجاں بحق افرادکی شناخت بھی مشکل ہےکیونکہ لاشیں جھلس گئی ہیں۔
 موٹروےحکام کےمطابق حادثہ گیس باوذرکی بریک فیل ہونےکےباعث ہوا،گیس باوذر حفاظتی دیوار توڑتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرایا،گیس باوذر نے کار کو کچل دیا اور دونوں میں آگ لگ گئی، تمام افراد جل گئے، گیس باوذر راولپنڈی سے فیصل آباد جارہا تھا،جبکہ کارلاہورسےاسلام آبادجارہی تھی،جس میں ایک ہی خاندان کےافرادسوارتھے۔