وزیراعلیٰ  پنجاب سے صوبائی محتسب اعظم سلیمان خان کی ملاقات 

وزیراعلیٰ  پنجاب سے صوبائی محتسب اعظم سلیمان خان کی ملاقات 
کیپشن: Provincial Ombudsman Sulaiman Khan meeting with Chief Minister Punjab

ایک نیوز: وزیراعلیٰ  پنجاب  مریم نواز سے صوبائی محتسب اعظم سلیمان خان  نے ملاقات  کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب اعظم سلیمان نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو سالانہ رپورٹ پیش کی ۔ ملاقات میں انتظامی امور اور گڈ گورننس پرتبادلہ خیال کیا گیا۔سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات اور ازالے کے میکانزم پر گفتگو ہوئی۔ 

صوبائی محتسب نے وزیراعلی ٰ کو عوامی شکایات اور تنازعات کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا ۔سروسز کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات کا جائزہ لیا گیا ۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر شہری کی سروسز تک یکساں رسائی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ 

سینیٹر پرویز رشید،سینئر منسٹرمریم اورنگزیب، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ ساجد ظفر ڈال بھی موجود تھے۔