وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط
کیپشن: Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa's letter to Prime Minister Shahbaz Sharif

ایک نیوز:وفاق  کی جانب سے پی ایس ڈی پی سے خیبرپختونخوا کے 91 منصوبوں کو نکالنے کا معاملہ، علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے 91 ترقیاتی منصوبے نکالنے سے خیبرپختونخوا متاثر ہوگا۔ سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی کے فیصلوں سے مایوسی ہوئی۔ قومی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادی پرمکمل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ 

خط کے متن کے مطابق جاری ترقیاتی منصوبوں کو نکالنا ایس آئی ایف سی اور قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔ وفاق کی جانب سے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے سے صوبے کی محرومیوں میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعلی ٰ کی جانب سے کہا گیا کہ خیبر پختونخواہ حکومت کے مطالبات کو حل کرنےکیلئے فوری مداخلت کی درخواست کرتا ہوں۔ اس معاملے میں آپ کا اقدام بلاشبہ ایک خوشحال اور جامع خیبر پختونخوا کے لیے مشترکہ وژن کو عملی جامہ پہنائے گا۔ وفاق نظرثانی کرکے تمام صوبوں کو ترقیاتی پروگرام میں مقررہ حصہ فراہم کرے۔