پنجاب میں خسرہ کے کیسز میں کمی 

پنجاب میں خسرہ کے کیسز میں کمی 
کیپشن: Measles cases down in PunjabMeasles cases down in Punjab

ایک نیوز: پنجاب میں بچوں کی خسرہ کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ۔ 

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بچوں میں خسرہ کے 135 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ۔ 24گھنٹوں میں خسرہ کے باعث پنجاب میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔  

رواں سال میں اب تک 12ہزار355 خسرہ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں راولپنڈی میں 6، لاہور میں 18، ملتان میں 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔24 گھنٹوں میں شیخوپورہ میں 10، بہاولپور میں 3، فیصل آباد میں 7، گجرانوالہ میں خسرہ کے 5 کیسز سامنے آئے ۔ خانیوال میں 15، گجرات میں 9، چنیوٹ میں 9 اور ڈی جی خان میں خسرہ کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔  

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ویکسینیشن مہم تیز کردی گئی ۔ ڈیجیٹل مانیٹرنگ جاری ہے۔