لکی مروت بارودی سرنگ دھماکے  کے شہدا کی نماز جنازہ ادا

لکی مروت بارودی سرنگ دھماکے  کے شہدا کی نماز جنازہ ادا
کیپشن: The funeral prayers of the martyrs of the Lucky Marwat mine explosion were performed

ایک نیوز:لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے 7جوانوں کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کر دی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور حاضر سروس افسران، جوانوں اورشہریوں نے شرکت  کی ۔ شہداءکے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے ،جہاں انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ 

شہداء میں کیپٹن محمد فراز الیاس ،صوبیدار میجر محمد نذیر ، لانس نائیک محمد انور،لانس نائیک حسین علی ، سپاہی اسد اللہ ، سپاہی منظور حسین،سپاہی راشد محمود شامل ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کا  کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔