قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5بجے ہوگا  ،ایجنڈا جاری

The meeting of the National Assembly will be held today at 5 pm, the agenda continues
کیپشن: قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5بجے ہوگا ،ایجنڈا جاری

ایک نیوز: سپیکر سردار ایاز صادق قومی  اسمبلی کے  اجلاس  کی صدارت کرینگے ، اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔ سید نوید قمر پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2024 پر قائمہ کمیٹی اطلاعات کی رپورٹ پیش کریں گے۔ 

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2024 پر قائمہ کمیٹی بحری امور کی رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ پاکستان پوسٹل سروسز منیجمنٹ بورڈ ترمیمی بل 2024 پر قائمہ کمیٹی مواصلات کی رپورٹ پیش ہوگی ۔  

اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی ترمیمی بل 2024 پر قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ایوان میں پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2024 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ 

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2024 بھی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ترمیمی بل 2024 بھی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا ۔ پاکستان پوسٹل سروسز منیجمنٹ بورڈ ترمیمی بل 2024 منظوری کے لئے ایوان میں پیش ہو گا ۔ 

صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ساتھ خطاب پر بحث جاری رہے گی۔ ڈسکوز کی جانب سے ضلعی سطح

پر ٹرانسفارمر ریپئیرنگ ورکشاپس کی سہولت فراہم نہ کرنے پر توجہ دلاؤ نوٹس  بھی پیش کیا جائے گا۔