چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دےدیا

 چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دےدیا
کیپشن: Chairman PCB has indicated the changes in the national team

ایک نیوز: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ  دیدیا ہے۔ 

میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  لگتا تھا کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا،قوم جلد بڑی سرجری ہوتے دیکھے گی۔  

محسن نقوی نےمزید کہا کہ اچھی طرح معلوم ہےٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں،قومی ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں تھی۔آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی،آج کی کارکردگی سےیقین ہوگیاپاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے۔ 

ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ہم نےابھی چیمپئنز ٹرافی کےلیے ٹیم تیار کرنی ہے،وقت آگیاہے کہ باہر بیٹھے نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے، ہمارا مقصد پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے۔