اسرائیل کے غزہ میں حملے جاری،مزید 45فلسطینی شہید 

 اسرائیل کے غزہ میں حملے جاری،مزید 45فلسطینی شہید 
کیپشن: Israeli attacks continue in Gaza, 45 more Palestinian martyrs

 ایک نیوز:عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر وحشیانہ حملے جاری ہیں، 24گھنٹوں میں مزید 45فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
 بوریج پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت 9 افراد شہید ہوئے،گلی میں کھیلتے5بچے صیہونی فوج کی سفاکیت کا نشانہ بنے،3شہری اسرائیلی حراست سے رہائی کے فوراً بعد حملے میں شہید کردیئے گئے۔
 اسرائیلی فوج نے غزہ میں صابرہ،ریمال،تل الحوا اور دراج گا ؤ ں خالی کرنے کا حکم دے دیا۔