ایک نیوز :پنجاب میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں ۔
تفصیلا ت کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان کی ڈی سیٹ کےخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں3 رکنی بینچ 15فروری کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ریفرنس کو منظور کرتے ہوئے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ قرار دے دیا تھا۔تحریکِ انصاف کے 25 منحرف اراکینِ پنجاب اسمبلی نے پارٹی پالیسی کے برخلاف حمزہ شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا۔تحریکِ انصاف نے ان اراکین کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ریفرنس دائر کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اراکینِ پنجاب اسمبلی علیم خان، نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، سعید اکبر خان نوانی، نذیر چوہان، راجہ صغیر احمد، ملک غلام رسول لنگاہ ملک اسد کھوکھر، محمد سلمان، عائشہ نواز، عظمی کاردار، میاں خالد محمود سمیت 25 پی ٹی آئی اراکین ڈی سیٹ ہو گئے تھے۔