جاتے جاتے اتحادی حکومت کابڑا جھٹکا،گھی کی قیمت میں اضافہ

جاتے جاتے اتحادی حکومت کابڑا جھٹکا،گھی کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: COOKING OIL PRICE INCREASED IN PAKISTAN AFTER PDM GOVET ENDS

ایک نیوز :حکومت نے جاتے جاتےعوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا ،عوام کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی میں کمی کر دی گئی۔
تفصیلات کیلئے اتحادی حکومت کی جانب سے جاتے جاتے یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی میں کمی کر دی گئی جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی ) کے مستحقین کیلئے بھی اسٹورز پر چینی ، گھی اور آٹا مہنگا کر دیا گیا۔
بجٹ میں یو ایس سی کیلئے سبسڈی کی رقم میں پانچ ارب روپے اضافے کے باوجود قیمتیں بڑھانا سمجھ سے باہر ہے جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے اور دہری مشکل پر شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ موجودہ بجٹ میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے سبسڈی 30 ارب سے بڑھا کر 35 ارب روپےکر دی گئی تھی پھر بھی حکومت جاتے ہی قیمتیں کیوں بڑھائی گئیں، مشکل پر مشکل یہ کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی سمیت کئی اشیا دستیاب ہی نہیں ، سستی چیزوں کے لئے قطاروں میں لگے شہری خوار ہو گئے۔دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز حکام نے رابطہ کرنے باوجود مؤقف دینے سے گریز اختیار کیا۔
علاوہ ازیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کو پچھلی رعایت تو ختم ہو چکی تاہم ان کے لئے وزیراعظم آزادی پیکج کا آغاز 11 اگست سے ہوگا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق آزادی پیکج کے تحت 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا ، چاول اور دالوں پر 25 روپے فی کلو رعایت ہو گی ۔