پشاور: ورلڈ جونیئر سکواش چیمپیئن حمزہ خان کی گیریژن سکواش کمپلیکس آمد

پشاور: ورلڈ جونیئر سکواش چیمپیئن حمزہ خان کی گیریژن سکواش کمپلیکس آمد
کیپشن: Peshawar: World Junior Squash Champion Hamza Khan arrives at Garrison Squash Complex

ایک نیوز: ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن حمزہ خان نے پشاور چھاؤنی کے گیریژن سکواش کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔ جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ خان چیمپئن شپ پہ جانے سے پہلے پشاور چھاؤنی کے  گیریژن سکواش کمپلیکس میں ٹریننگ کرتے تھے۔ جہاں پاک فوج نے ان کو تمام سہولیات فراہم کر رکھی تھیں۔

حمزہ خان کی کامیابی کی خوشی میں پر ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے ایک تقریب کا اہتمام کیا- حمزہ خان کے ساتھی کھلاڑیوں نے ان کا استقبال کیا۔ سابقہ عالمی سکواش چپمپیئن جان شیر خان، جو کہ حمزہ کو گاہے بگاہے رہنمائی بھی فراہم کرتے تھے، اس موقع پر موجود تھے۔ 

۔ حمزہ خان کی ٹیلنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فوج نے ان کو گیریژن سکواش کمپلیکس میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کیں۔ 

حمزہ خان نے اس موقع پر کہا کہ آج میرے اساتذہ اور دوستوں نے میری کامیابی پر گیریژن سکواش کمپلیکس میں استقبال کیا۔ میں اللہ پاک کی ذات کا شکر گزار ہوں کہ 37 سال بعد یہ ٹائٹل جیت کر کامیاب کیا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی کامیابی پر آرمی چیف اور پاک فوج کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا آج میری کامیابی میں سب سے زیادہ پاک فوج کا کردار ہے۔ جنہوں نے مشکل وقت میں میرا ہاتھ تھاما۔ گیریژن سکواش کمپلیکس میں میں نے ٹریننگ کی اور اسے اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔ 

سابقہ ورلڈ سکواش چیمپیئن جان شیر خان نے کہا کہ میں حمزہ خان کو جونئیر سکواش چمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ حمزہ بہت ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہے اور میں پرعزم ہوں کہ انشاء اللہ بہت جلد ورلڈ چمیپن شپ ٹائٹل بھی جیت کر پاکستان کا نام روشن کرے گا۔ 

کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے بھی ورلڈ جونئیر سکواش چمپیئن حمزہ خان سے ملاقات کی اور ان کو سکواش چمپیئن ٹائٹل پاکستان لانے پر مبارکباد دی۔