آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023 پر صدر مملکت کےدستخط نہ ہوسکے

آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023 پر صدر مملکت کےدستخط نہ ہوسکے
کیپشن: آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023 پر صدر مملکت کےدستخط نہ ہوسکے

ایک نیوز:آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023 پر صدر عارف علوی نے ابھی تک دستخط نہیں کیے،صدر نے کل تک دستخط نہ کیے تو بل ازخود قانون بن جائے گا۔

ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق آرمی ایکٹ پارلیمنٹ 31 جولائی کو مشترکہ اجلاس میں منظور کیا گیا تھا،یہ بل صدر کو توثیق کے لیے یکم اگست کو ارسال کیا گیا۔

ذرائع شعبہ قانون سازی کا کہنا ہے کہ صدر کی طرف سے ہمیں بل ابھی موصول نہیں ہوا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صدر نے کل تک دستخط نہ کیے تو بل ازخود قانون بن جائے گا۔