ورلڈ سکول چیس چیمپیئن شپ: پاکستانی کھلاڑیوں کی واپسی، گل پاشی، شاندار استقبال

ورلڈ سکول چیس چیمپیئن شپ: پاکستانی کھلاڑیوں کی واپسی، گل پاشی، شاندار استقبال
کیپشن: World School Chess Championship: Return of Pakistani players, garlanding, grand reception

ایک نیوز: ورلڈ سکول چیس چیمپئن شپ2023 میں شرکت کے بعد قومی انڈر 12 اور انڈر 18 کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق انڈر 12 کیٹیگری میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والی آیت عاصمی بھی کھلاڑیوں میں شامل تھیں۔ پنجاب چیس ایسوسی ایشن کے  اراکین کی جانب سے لاہور ایئر پورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ 

آیت عاصمی کی تاجپوشی کی گئی۔ پھول نچھاور کئے گئے اور گلدستہ پیش کیا گیا۔ آیت عاصمی نے 8میں سے6.5پوائنٹ لے کر بورڈ 2 پر برانز میڈل حاصل کیا تھا۔

ورلڈ سکول چیس چیمپئن شپ 3تا8 اگست قازقستان کے شہر اکتاؤ میں کھیلی گئی۔