موسیقار سہیل رعنا کی اہلیہ انتقال کرگئیں

sohail raana & afshan
کیپشن: sohail raana & afshan
سورس: google

ایک نیوز : مشہور موسیقار سہیل رعنا کی اہلیہ افشاں رعنا ٹورنٹو میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

افشاں رعنا ٹورنٹو کے سینٹ مائیکل اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ 

 ان کے بیٹے عدنان کے مطابق اُن کی نمازِ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 یادرہے موسیقار سہیل رعنا ، موسیقی کی دنیا کا ایک بڑا قابل احترام نام ہیں۔ وہ ایک فلمی موسیقار ہی نہیں بلکہ ایک ' قومی موسیقار' بھی ہیں جن کے کریڈٹ پر دو لازوال ملی ترانے ہیں،سوہنی دھرتی ، اللہ رکھے ، قدم قدم آباد تجھے۔۔جیوے جیوے پاکستان ، پاکستان ، پاکستان ، جیوے پاکستان۔

 سہیل رعنا 90 کے عشرے میں  فیملی سمیت کینیڈا جا بسے تھے ۔