پاک فوج کا گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پاک فوج کا گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کیپشن: Free Medical Camp organized by Pakistan Army at Government College for Women

ایک نیوز: پاکستان آرمی کے زیراہتمام منگھوپیر کراچی میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل کیمپ میں 523 خواتین، 187 مرد اور 227 بچوں سمیت 937 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔ ضرورت مند افراد کو مفت دوائیاں بھی فراہم کی گئیں۔ 

مریضوں کے ای سی جی، شوگر، بلڈپریشر سمیت مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ میڈیکل ٹیم میں میڈیکل آفیسرز، جنرل فزیشنز کے ساتھ ساتھ مختلف سپیشلسٹس بھی موجود تھے۔ علاقے کے رہائشی میڈیکل کیمپ سے بے حد مستفید ہوئے۔

شہریوں نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔