راولپنڈی:مختلف وارداتوں میں14سالہ بچی سمیت4خواتین قتل

راولپنڈی:مختلف وارداتوں میں14سالہ بچی سمیت4خواتین قتل
کیپشن: Rawalpindi: 4 women including a 14-year-old girl were killed in various incidents

ایک نیوز:راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چند گھنٹوں کے دوران خواتین کے قتل کی پے در پے وارداتوں میں14 سالہ بچی سمیت 4 خواتین کو قتل کردیا گیا، پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔
تفصیلات کےمطابق راولپنڈی شہرمیں چندگھنٹوں میں قتل کی متعددوارداتیں ہوئیں،جس میں 14سالہ بچی کوذبح کرنے سمیت4خواتین کوموت کےگھاٹ اتاردیاگیا۔
پولیس کے مطابق قتل کی پہلی واردات تھانہ جاتلی کے علاقے میں پیش آئی جہاں ملزمان نےبکریاں چرانے کے تنازع پر70 سالہ بیگم نور کو قتل کردیا، ملزمان عابد ضیا اورعبدل موقع سے فرار ہوگے۔
قتل کی دوسری لرزہ خیز واردات تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں پیش آئی جہاں ملزم مقصود نے نامعلوم وجوہات پر اپنی14 سالہ بیٹی سمیرا کو ذبح کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
قتل کی تیسری واردات میں دولتالہ کے علاقہ مستالہ میں غیرت کے نام پر دو شادی شدہ بہنوں کو بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے بتایا کہ ملزم رضوان نے غیرت کے نام پر اپنی دو سگی بہنوں نازیہ نورین زوجہ شاہد، سعدیہ نورین زوجہ بدر حسین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے اور ملزم فرار ہوگیا،دونوں بہنیں سسرال میں ناچاکی کی وجہ سے اپنے والد کے گھر رہ رہی تھیں۔

پولیس نےجائےوقوع سےاہم شواداکٹھےکرکے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔