اٹلی کے معروف اداکار مجھے میسجز کرتے ہیں: میرا کا انکشاف

اٹلی کے معروف اداکار مجھے میسجز کرتے ہیں: میرا کا انکشاف
کیپشن: Italy's Famous Actors Message Me: Mira Revealed

ایک نیوز : پاکستان فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں معروف اطالوی اداکار مکیلے مورونے پیغامات بھیجتے ہیں۔

 مایہ ناز اداکارہ میرا کاانٹرویو میں کہنا تھاکہ  مکیلے مورونے مجھے کام کے لیے میسج کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ آئیں مل کر کام کرتے ہیں'۔میں نے ان سے کہا میں ایک پراجیکٹ پر کام کررہی ہوں، وہ مکمل ہوجائے تو پھر ہم پروفیشنلی ساتھ کام کریں گے'۔'مستقبل میں آپ مجھے مکیلے مورونے کے ساتھ کام کرتا دیکھ سکتے ہیں'۔

میرا کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں، کچھ صارفین نے تو میرا کا یہ دعویٰ ماننے سے ہی انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اسی شو میں میرا یہ بھی انکشاف کرچکی ہیں کہ وہ بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کی آفر ٹھکرا چکی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ  بالی وڈ کی فلم ’جب تک ہے جان‘ میں انہیں کام کی پیشکش ہوئی تھی۔