کراچی ،گتے کے گودام میں آتشزدگی،لاکھوں کاٹن جل گئے

کراچی ،گتے کے گودام میں آتشزدگی،لاکھوں کاٹن جل گئے
کیپشن: کراچی ،گتے کے گودام میں آتشزدگی،لاکھوں کاٹن جل گئے

ویب ڈیسک:کراچی میں گتے کے گودام میں آتش زدگی کے دوران لاکھوں مالیت کے کارٹن خاک ہوگئے۔
کراچی ناظم آباد نمبر 3 میں کھلے پلاٹ پر قائم گتے کے گودام میں عید کے پہلے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، علاقہ مکینوں کے طلب کرنے پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں اور ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی پہنچ گئی۔
فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے ایک گھنٹے کی مشترکہ کوشش کے بعد گودام میں لگنے والی آگ پرقابو پا لیا۔ آتشزدگی کے دوران گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے کارٹنز خاکستر ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کھلے پلاٹ کو گتے کے گودام کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، فائربریگیڈ کے عملے نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ کو پھیلنے اور رہائشی اپارٹمنٹس کی جانب جانے سے روکا۔
انھوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے ادویات کے خالی گتے کے کارٹنزخاکستر ہو گئے فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔