شاہ چارلس کی تصویر والے کرنسی نوٹ کی رونمائی 

شاہ چارلس کی تصویر والے کرنسی نوٹ کی رونمائی 
کیپشن: شاہ چارلس کی تصویر والے کرنسی نوٹ کی رونمائی 

ویب ڈیسک:برطانیہ نے شاہ چارلس کی تصویر والے کرنسی نوٹوں کی رونمائی کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے شاہ چارلس سوئم کی تصویر والے کرنسی نوٹ کی رونمائی کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ چارلس سوئم کی تصویر والے نوٹ رواں سال 5 جون سے مارکیٹ میں آ جائیں گے جس کے بعد بادشاہ کی تصویر چاروں بینک نوٹوں کے موجودہ ڈیزائن پر نظر آئے گی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ شاہ چارلس کے نئے نوٹوں کے ساتھ ملکہ کی تصویر والے پرانے نوٹ بھی قابل استعمال رہیں گے۔