آرمی چیف نےمیرانشاہ اوراسپن وام میں جوانوں کیساتھ عیدمنائی

آرمی چیف نےمیرانشاہ اوراسپن وام میں جوانوں کیساتھ عیدمنائی
کیپشن: آرمی چیف نےمیرانشاہ اوراسپن وام میں جوانوں کیساتھ عیدمنائی

ایک نیوز :آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر  نےمیرانشاہ اوراسپن وام میں جوانوں کیساتھ عیدمنائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکی شمالی وزیرستان آمد،کورکمانڈرپشاورنےاستقبال کیا۔عید کی نمازاگلےمورچوں پرجوانوں کیساتھ پڑھی۔نمازعیدمیں پاکستان کی ترقی اوراستحکام کیلئےخصوصی دعائیں کیں۔آرمی چیف نےقوم کی خدمت کےجذبےسےسرشارجوانوں کوسراہا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کوپاک افغان بارڈرکی تازہ ترین صورتحال پربریفنگ دی گئی۔بارڈرسیکیورٹی اقدامات سےبھی آگاہ کیاگیا ۔
آرمی چیف نےامن واستحکام کیلئےفارمیشن کےکردارکوسراہا۔شہداکی قربانیوں کوبھرپورخواج عقیدت پیش کیا۔
آرمی چیف نےضم شدہ اضلاع میں سماجی واقتصادی ترقی کےاقدامات کی بھی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کاکہنا تھا ککہ بھاری قربانیوں سےحاصل امن کوبرقراررکھناسب کی ذمہ داری ہے ۔خطےکوعدم استحکام سےدوچارکرنےوالےعناصرسےخبرداررہیں۔قوم کی خدمت کیلئےپیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کرتےرہیں۔