کرکٹ آسٹریلیا کی مسلمانوں کو منفرد انداز میں عید کی مبارکباد

کرکٹ آسٹریلیا کی مسلمانوں کو منفرد انداز میں عید کی مبارکباد
کیپشن: کرکٹ آسٹریلیا کی مسلمانوں کو منفرد انداز میں عید کی مبارکباد

ایک نیوز:کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مسلمانوں کو عید الفطر کی منفرد انداز میں مبارکباد دی گئی ہے۔
سی ای او کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام کا آغاز السلام علیکم  سے کیا گیا۔
چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا کرکٹ نک ہوکلے کا کہنا تھا آسٹریلیا کی جانب سے تمام مسلمانوں کو عید مبارک، جیسے کرکٹ سب کو جوڑتی ہے ویسے ہی عید کی خوشی پر بھی سب اکٹھے ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک کے مسلمان آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں۔