عید الفطرپراظہرعلی کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی 

عید الفطرپراظہرعلی کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی 
کیپشن: عید الفطرپراظہرعلی کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی 

ویب ڈیسک:سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے عید کے موقع پر فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا۔ بیٹوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے اظہر علی اور ان کے بیٹوں نے گلے میں فلسطینی جھنڈے کے مفلر پہن رکھے ہیں۔
 واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، افغانستان، قطر، فلپائن، ملائیشیا اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔
عید الفطر کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔