ایتھوپیا کے سفیر  سویٹ ہوم آمد،بچوں میں تحائف تقسیم کئے

 ایتھوپیا کے سفیر  سویٹ ہوم آمد،بچوں میں تحائف تقسیم کئے
کیپشن:  ایتھوپیا کے سفیر  سویٹ ہوم آمد،بچوں میں تحائف تقسیم کئے

ایک نیوز: پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ کی پاکستان سویٹ ہوم آمد،بچوں میں تحائف تقسیم کئے ۔

پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ کے دورہ سویٹ ہوم ہوم کے موقع پر  سرپرست اعلی زمرد خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز عید ادا کی ۔

پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ کی میڈیا  سے گفتگو  میں کہنا تھاکہ پاکستانی قوم کو عید مبارک ۔اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنی رحمت کرے ۔ پاکستان میں دوسری عید منا رہا ہوں ،۔ پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کی وجہ سے میری یہ عید زیادہ اہم ہے ۔مصالحہ دار کھانے میرے پسندیدہ ہیں۔پنجابی اور سندھی کھانوں سمیت پاکستانی کھانے میرے پسندیدہ ہیں ۔پاکستانی کھانے ہمارے کھانوں کے قریب تر ہیں ۔