ایک نیوز :عیدالفطرکے موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اوربشری ٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچایاگیاتھا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو گلے لگایا اور ماتھے پر بوسہ دے کر عید کی مبارک باد دی، اس دوران بشری بی بی نے بھی بانی پی ٹی آئی کو عید کی مبارک دی، دونوں کے درمیان جاری رہنے والی ملاقات ایک گھنٹے پر مشتمل تھی۔
اس موقع پر بانی پی ٹی آئی نے نیا کرتا زیب تن کررکھا تھا، ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت، مقدمات کی پیروی اور عید کے بعد پارٹی قائدین سے ملاقاتوں اور ایجنڈے پر بات کی۔
ملاقات کے اختتام پر بشریٰ بی بی کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے واپس بنی گالا منتقل کردیا گیا، اس موقع پر جیل کے اردگرد سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے، اڈیالہ جیل روڈ کو ایک جانب سے بند کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔