مریم نواز نے عید کادن”چمن“،”عافیت“ اور ”درالفلاح‘‘ میں گزارا

مریم نواز نے عید کادن”چمن“،”عافیت“ اور ”درالفلاح‘‘ میں گزارا
کیپشن: مریم نواز نے عید کادن”چمن“،”عافیت“ اور ”درالفلاح‘‘ میں گزارا

ایک نیوز:وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عید کابیشتر دن بےگھر سپیشل بچوں ، خواتین اور بزرگوں کے اداروں”چمن“،”عافیت“ اور ”درالفلاح‘‘ میں گزارا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف  بے سہارا، بےگھر  اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں ۔سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاؤن شپ میں ”چمن“،”عافیت“ اور ”درالفلاح“ کا دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےبزرگ خواتین کو حج پر بھجوانے کے لئے اقدامات کا حکم دیدیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف سب سے پہلے بے سہارا  بچوں کے لئے قائم مرکز ”چمن“ پہنچیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کو دیکھ کر ”چمن“میں ننھے بچے کھل اٹھے۔مریم نواز شریف  ”چمن“ کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔

 سب کو تحائف پیش کئے ۔ بچوں کو کھلونے مٹھائیاں دیں، سپشل بچوں کے ساتھ مل کر عید کیک بھی کاٹااور انہیں کھلایا۔

وزیراعلی مریم نوازنے بچوں کے ساتھ گپ شپ لگائی۔ بچوں سے ان کی تعلیم اور مشاغل کے بارے میں دریافت کیا۔  گفٹ پیش کرنے پربچوں نے شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف بے سہارااور بے گھر بزرگوں کیلئے قائم ”عافیت“ مرکز بھی گئیں ۔ ”اولڈ ایج ہوم عافیت“ میں مقیم39بزرگ مرد وخواتین کی خیریت دریافت کیا۔ مریض خاتون کو ساتھ بٹھا لیا اور چوڑیاں بھی پہنائیں ۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کے عیدمبارک کہنے پر بزرگ آبدیدہ ہو گئے۔ قائد محمد نواز شریف کی طرف سے بزرگوں کوسلام بھی دیا۔

بزرگ خاتون نے کہا کہ عید پر میرے اپنے تو نہ آئے،مریم بیٹی آ گئی،میں بہت خوش ہوں۔بیٹاں ملتی ہیں تو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے۔

مریم نواز کاکہنا تھاکہ میرا وقت آپ کے لئےہی ہے، دعا کیجیے گا کہ عوام کی خدمت کرسکوں ۔مجھے میر ے والدین کی دعائیں لگی ہیں۔ماں باپ کی قدر نہ کرنے والے خسارے میں جاتے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف والدہ مرحومہ کا ذکر کرتے ہوئے اداس ہو گئیں

وزیراعلی مریم نواز شریف نے بے سہارا بیوہ خواتین کے لئے قائم”دارالفلاح“کا بھی دورہ کیا۔مقیم 8بیوہ خواتین اور ان کے بچوں سے ملاقاتیں کیں ۔بعض یتیم اور کمسن بچوں کو پیار کیا اور گلے لگا لیا۔
بچے اور ان کی ماؤں کا وزیراعلی مریم نواز شریف کو دیکھ کر اظہار مسرت۔آپ ہی تو ہماری اپنی ہیں،اللہ آپ کو سلامت رکھے۔بچوں اور ان کی ماؤں نے دعائیں دیں

سینٹر پرویز رشید،وزیراطلاعات عظمی زاہد بخاری،معاون خصوصی ذیشان ملک ،کمشنر ڈپٹی کمشنر سیکرٹری اطلاعات ڈی جی پی آر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔