فارم 45اور47والوں کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں،شیخ رشید

فارم 45اور47والوں کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں،شیخ رشید
کیپشن: فارم 45اور47والوں کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں،شیخ رشید

ایک نیوز:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ عید الفطرپرفارم 45اور47والوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
لیاقت باغ میں عیدالفطر کا بڑا اجتماع ہوا ۔نماز کی ادائیگی کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ تمام عالم اسلام کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں۔انشاء اللہ نے چاہا تو ملک کے حالات بہتر ہوجائینگے۔دعا ہے اللہ ملک کے معاشی اور اقتصادی حالات بہتر کرے۔میں ہارا ہوا ہوں زیادہ تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔مجھے امید ہے پاکستان مسائل سے جلد باہر نکلے گا۔

شیخ رشید کاکہنا تھا کہ سانحہ نو مئی میں بے گناہ لوگوں کو خدا اور رسول کیلئے معاف کیا جائے۔سانحہ نو مئی میں جن لوگوں نے جرم کیا ہے انکا ٹرائل کیا جائے۔مقتدر حلقوں سے اپیل ہے بے گناہ لوگوں کو معاف کیا جائے۔